Pages

Wednesday, September 12, 2012

سانحۂ کراچی :دوسرا دن گذرجانے کے بعد بھی چیف جسٹس کو سانحے کی اطلاع نہیں مل سکی

کراچی کے دلخراش سانحے کی اطلاع چیف جسٹس آف پاکستان کو دو روز بعد بھی نہیں مل سکی، یہی وجہ ہے کہ اب تک ان کا کوئی تعزیتی بیان ذرائع ابلاغ پر نہیں آسکا ہے۔ کراچی کے عوام ابھی تک انتظار کر رہے ہیں کہ چیف جسٹس تک یہ اطلاع پہنچے تو وہ لواحقین سے ت‏عزیت کریں اور اس معاملے پر سوموٹو ایکشن لیں ۔ اسی طرح نواز شریف، اسفند یار ولی، مولانا فضل الرحمن اور عمران خان جیسے عوامی لیڈر بھی اس سانحے سے اس وقت تک  بے خبر رہے جب تک اینکر کامران خان نے آج رات اپنے پروگرام میں انکو اس سانحے کی اطلاع نہیں دی۔ نواز شریف اور اسفند یار ولی نے کامران خان کی اپیل پر کل کی ہڑتال کی کال کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب نام نہاد سندھی قوم پرستوں نے کہا ہے کہ کراچی میں آتشزدگی سے ہونے والی غیرمعمولی ہلاکتوں کے باوجود وہ اپنی کل کی ہڑتال کی کال واپس نہیں لیں گے۔

گارمنٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد212ہو گئی

کراچی… کراچی میں گذشتہ روز گارمنٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد212ہو گئی ہے۔ مختلف اسپتالوں سے جمع کئے رپورٹس کے مطابق 88افراد کی لاشیں سول اسپتال لائی گئیں، 60لاشیں عباسی اسپتال اور 64 لاشیں جناح اسپتال منتقل کئی گئیں۔ اس سے قبل کمشنر کراچی نے166ہلاکتوں کی تصدیق کی تھی تاہم اب تینوں اسپتال سے جمع کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ کمشنر کراچی روشن علی شیخ کے مطابق فیکٹری کی پوری عمارت میں دراڑیں پڑ چکی ہیں اور اب بھی حتمی طور پر نہیں بتایا جاسکتا کہ کتنے لوگ اندر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیسمنٹ اور آخری منزل تک تا حال رسائی نہیں ہوئی۔ ادھر صوبائی وزیر صنعت روٴف صدیقی کے مطابق فیکٹری کے مالکان کانام ای سی ایل میں شامل کردیاگیا اور انہیں ملک سے فرار نہیں ہونے دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹری مالکان کو جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 5، 5لاکھ فی کس اور زخمیوں کو2، 2لاکھ روپے دینے ہونگے۔

الطاف حسین کا کراچی،لاہور میں آتشزدگی کے واقعات پر اظہار افسوس

ندن… متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون اورلاہورمیں فیکٹریوں میں ہونے والے آتشزدگی کے ہولناک واقعات اور انکے نتیجے میں درجنوں معصوم محنت کشوں اوردیگرافرادکے شہیدہونے پر اظہار افسوس اورجاں بحق ہونے والے محنت کشوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیاہے اوران واقعات کوبڑاسانحہ قراردیاہے
لندن سے جاری اپنے بیان میں الطاف حسین نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد، وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ،گورنرپنجاب سردارلطیف کھوسہ، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اور سندھ اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ تین دن کے اندراندر ان حادثات کی تفصیلات سے قوم کوآگاہ کریں بصورت دیگرایم کیوایم ان معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر آئندہ کی حکمت عملی بنانے پر مجبور ہوگی۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ تمام ترمصروفیات کوترک کرکے انسانی جانوں کے ضیاع کوبچانے اور لگی ہوئی آگ کوبجھانے کے انتظامات میں مصروف ہوجائیں ورنہ عوام کے غیض وغضب کانشانہ بننے کیلئے تیارہوجائیں۔

Saturday, February 18, 2012

ايم کيو ايم خواتين کو اختيارات دينے اور ان کے حقوق کي بات کرتي آئي ہے

کراچي … متحدہ قومي مومنٹ رابطہ کميٹي کے ڈپٹي کنوينر ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ حالات خراب ہونے کے باوجود کراچي تيزي سے ترقي کرنے والا دنيا کا 12 واں شہر ہے. يہ بات انہوں نے کراچي ميں دو تلوار کلفٹن پر 28 منزلہ شاپنگ پلازہ کي افتتاحي تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہي. ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچي کے سپوتوں نے شہريوں کو ايک اور تحفہ ديا ہے. ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ لوگوں کوکام کرنے کا موقع ديا جائے تو وہ کراچي کو بہت آگے لے جا سکتے ہيں. ايم کيو ايم کے تحت خواتين کے جلسہ سے متعلق انہوں نے کہا کہ ايم کيو ايم خواتين کو اختيارات دينے اور ان کے حقوق کي بات کرتي آئي ہے اور يہ جلسہ اسي کي ايک مثال ہوگا
http://newslinekarachi.com

راچي کے مقامي ہوٹل ميں سي فوڈ فيسٹول

کراچي … کراچي کے مقامي ہوٹل ميں سي فوڈ فيسٹول کا انعقاد کيا گيا ،جس ميں حاضرين نے دلچسپي کا اظہار کيا.سي فوڈ فيسٹول کے افتتاح کے بعد ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے ايم کيو ايم رابطہ کميٹي کي رکن اور سابق نائب ناظمہ کراچي نسرين جليل نے کہا کہ اس طرح کے فيسٹيول کا انعقاد بہت اچھا اقدام ہے. فيسٹيول ميں مچھلي، لابسٹر، جھينگے اور انواع و اقسام کے سي فوڈز کو رکھا گيا ہے جس ميں لوگوں نے دلچسپي کا اظہار کيا اور مزيدار کھانوں سے لطف اندوز بھي ہوئے.