ندن… متحد ہ قومی
موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون اورلاہورمیں
فیکٹریوں میں ہونے والے آتشزدگی کے ہولناک واقعات اور انکے نتیجے میں
درجنوں معصوم محنت کشوں اوردیگرافرادکے شہیدہونے پر اظہار افسوس اورجاں بحق
ہونے والے محنت کشوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیاہے اوران واقعات
کوبڑاسانحہ قراردیاہے
لندن سے جاری اپنے بیان میں الطاف حسین نے گورنرسندھ
ڈاکٹرعشرت العباد، وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ،گورنرپنجاب سردارلطیف
کھوسہ، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اور سندھ اور پنجاب کی صوبائی
حکومتوں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ تین دن کے اندراندر ان حادثات کی تفصیلات سے
قوم کوآگاہ کریں بصورت دیگرایم کیوایم ان معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر
آئندہ کی حکمت عملی بنانے پر مجبور ہوگی۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ
کیاکہ وہ تمام ترمصروفیات کوترک کرکے انسانی جانوں کے ضیاع کوبچانے اور لگی
ہوئی آگ کوبجھانے کے انتظامات میں مصروف ہوجائیں ورنہ عوام کے غیض وغضب
کانشانہ بننے کیلئے تیارہوجائیں۔

No comments:
Post a Comment