Pages

Wednesday, April 21, 2010

الطاف حسین کبھی بھی الیکشن نہیں لڑیں گے

لاہور: رابطہ کمیٹی کے رکن و سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ الطاف حسین وہ واحد پاکستانی سیاسی لیڈر ہیں جنہوں نے تہیہ کیا ہوا ہے کہ وہ کبھی بھی الیکشن نہیں لڑیں گے بلکہ عوام کی رہنمائی اور قیادت کرتے ہوئے ان کے مسائل حل کرائیں گے اور ملک کو مضبوط، مستحکم اور ترقی یافتہ بنائیں گے۔ الطاف حسین نے متحدہ قومی موومنٹ بنا کر عوام کی طاقت اور حمایت کے ذریعے مجھہ جیسے غریب کارکنوں کو گورنر، وزیر، مشیر، ایم این ایز، ایم پی ایز اور ناظمین بنایا اور اس سیاسی کلچر کے خاتمے کا راستہ بتایا جو سیاسی پارٹیوں نے بنا رکھا ہے۔
وہ اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارا کین سیف یار خان اور سلیم تاجک نے بھی خطاب کیا۔ مصطفی کمال نے مزید کہا کہ پاکستان میں گزشتہ 62/ سالوں سے غریب عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر صدر پاکستان، وزرائے اعظم پاکستان، وزیر مشیر اور اراکین اسمبلی بننے والے غریب عوام کو مزید غربت میں دھکیل رہے ہیں جب تک پورے پاکستان کے غریب، ہاری ، کسان، مزدور اور مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے دیہی اور شہری عوام ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اپنے درمیان سے لوگوں کو ایوانوں میں نہیں بھیجتے اور ان سیاسی پارٹیوں کو ووٹ دیکر اقتدار میں بھیجتے رہیں گے تو خدا کی قسم آپ اسی طرح مسائل کا شکار رہیں گے تعلیم کیلئے پانی، بجلی، علاج، روزرگار کیلئے ترستے رہیں گے۔

No comments:

Post a Comment