■ لاھور۔ متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام پنجاب کے تین شہروں میں کل بروزاتوار ہونے والے تاریخی کنونشن کے لئے لاھورمیں بھی تیاریاں جاری ہیں ،شہرمیں جگہ جگہ ایم کیوایم کے جھنڈے اوراستقبالی بینر لگادئیے گئے ہیں ۔لاھور کے الحمراہال ون میں ہونے والے پنجاب ورکرز کنونشن کے سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں ۔ کنونشن کاآغاز تین بجے سہ پہر ہوگا اورقائد تحریک الطاف حسین لاھور،راولپنڈی اورملتان میں ہونے والے کنونشن سے خطاب کریں گے۔ اس مقصد کے لئے ہال میں اسکرینیں بھی نصب کی گئی ہیں جبکہ استقبالی بینروں کے علاوہ قائد تحریک الطاف حسین کی تصاویربھی ہال میں آویزاں کی جارہی ہیں۔ کل ہونے والے ورکرز کنونشن کے سلسلے میں آج متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما لاھور کے مختلف علاقوں میں کارنرمیٹنگزسے خطاب کررہے ہیں۔ ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر فاروق ستار،سابق ناظم کراچی مصطفی کمال اورصوبائی وزیرفیصل سبزواری سمیت متعددارکان رابطہ کمیٹی ان کارنرزمیٹنگ سے خطاب کررہے ھیں۔ مقامی ہوٹل میں شام کوایک استقبالیہ بھی دیاجائے گا۔ کنونشنز کے حوالے سے لاہور اور ملتان میں بھی بہت بڑی ریلیاں نکالی گئیںجن میں عوام اورخصوصا نوجوانوں نے شرکت کی-
No comments:
Post a Comment